وزیر اعظم نے ہینڈری مسیح کے قتل کا نوٹس لے لیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ہینڈری مسیح کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان حکومت کو قاتلوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ہینڈری مسیح کے بہیمانہ قتل کی سخت مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے آئی جی ایف سی کو ملزمان کی نشاندہی کے لیے بلوچستان حکومت کی معاونت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ تمام حکومتوں کی خصوصی ذمہ داری ہے، شہریوں بالخصوص اقلیتوں کو تحفظ دیئے بغیر پر امن پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔