وزیراعظم عمران خان وفاقی وزرا اور کور کمیٹی ارکان سے خفا

 Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا اور کمیٹی ارکان سے خفا خفا دکھائی دیے۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیراعظم نے وفاقی وزرا اور کمیٹی ارکان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاملہ ہو آپ ایک ساتھ نظر نہیں آتے۔

اس دوران عمران خان نے ایم کیو ایم کی مثال دے کر کہا کہ جب وہ ایم این اے تھے تو ایم کیو ایم کے 18 کے 18 ارکان یک زبان ہو کر بولتے تھے۔

وزیراعظم نے اس دوران کور کمیٹی ارکان کو فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے، ق لیگ اور بی اے پی کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کو کالعدم تنظیم کےاحتجاجی مارچ سے پیدا صورتحال اور معاہدے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔