اگر میں وزیراعظم ہوتا تو عمران خان کو عہدہ دے دیتا: یوسف رضا گیلانی

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی حیثیت اس وقت کمزور ہوئی تھی جب منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا تھا۔ پارلیمنٹ کو کمزور کرنے میں موجودہ سیٹ اپ کا بڑا رول ہے۔ فوج نے وضاحت کر دی ہے۔

اب اداروں کو کمزور کرنے کی بجائے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہو گا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی چور دروازے اور بیساکھیوں کے سہارے نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آتی ہے۔ ہم کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگیں گے۔ بلاول بھٹو سیاست کے میدان میں نکل آئے ہیں۔

اٹھارہ اکتوبر کو جلسے سے خطاب میں ان کی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جہاں سے مشن چھوڑا تھا وہیں سے اس کا آغاز کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پر ہے وہ مڈٹرم چاہتے ہیں یا نہیں لیکن میری رائے ہے کہ نواز شریف اپنی مدت پوری کریں۔

اگر میں وزیراعظم ہوتا تو اسی وقت عمران خان کو عہدہ دے دیتا اور انھیں ملک چلانے کا کہتا جو اتنا آسان نہیں ہے۔