عمران خان اور ان کی ٹیم جلد فارغ ہوجائے گی، خواجہ سعد رفیق

Khawaja Saad Rafiq

Khawaja Saad Rafiq

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ن لیگ کیلیے خطرہ نہیں ،عمران خان اور ان کی ٹیم جلد فارغ ہوجائے گی۔

ملک میں خونی انقلاب روکنے کیلیے نرم انقلاب لانا ہوگا، دہشت گردی کے خاتمے اور مذاکرات کے معاملے پر فوج اور حکومت ایک پلیٹ فارم پر ہے، بم چلانے والوں کا مذاکرات کی میز پر آنا بہت بڑی تبدیلی ہے، ملک میں دیوانگی اور جنون کے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی، ہم نے ہرصورت کا میاب ہو نا ہے واپسی کا راستہ نہیں ہے، عمران خان ا بھی تک بڑے نہیں ہوئے، ن لیگ ملک کو دہشت گردی، بجلی کی لوڈشیڈ نگ، مہنگائی اور بے روزگاری سمیت تمام مسائل سے نجات دلائے گی اور ن لیگ کا مستقبل بھی روشن ہے۔

اتوار کو لاہور میں پارٹی کارکنان اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ آج خود کش حملے اور بم چلانے والوں کا مذاکرات کی میز پر آنا اور جنگ بندی کرنا بہت بڑی تبدیلی ہے اور حکومت تمام معاملات کا جائزہ لینے کے بعد مذاکرات کے عمل کو یقینی طور پر مثبت انداز میں آگے بڑھائے گی۔

انھوں نے کہاکہ تحر یک انصاف کا مستقبل زیر و ہے اور ہر وقت دھاندلی کا شور مچانا ان کی عادت بن چکی ہے اور بہت جلد عمران خان نہ صرف خود فارغ ہوں گے بلکہ اپنے ساتھیوں کو بھی فارغ کر دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ن لیگ کے ساتھ ہیں اس لیے ہمیں عمران خان سے کوئی خطرہ نہیں، عمران خان جھنگ میں جتنے مر ضی جلسے کرلیں اس سے فر ق نہیں پڑتا، پنجاب کے عوام ن لیگ کی پالیسوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور مذاکرات کے معاملے پر فوج اور حکو مت ایکپیج پرہیں اور سب ملک کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں۔