وزیر اعظم سمیت 1044 ارکان پارلیمنٹ نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کو 30 ستمبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اب تک وزیر اعظم نواز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سمیت 1 ہزار 44 ارکان نے یہ معلومات جمع نہیں کرائیں۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اب تک سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیز کے صرف 121 ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات ملی ہیں۔

سینیٹ کے 20، قومی اسمبلی کے33، پنجاب اسمبلی کے 57 ،سندھ کے 7، بلوچستان کے 3 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے صرف ایک رکن نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 15 اکتوبر کو نوٹی فکیشن کے ذریعے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گی اور انہیں بطور ممبر سینیٹ یا اسمبلی کام کرنے سے روک دیا جائے گا۔