وزیراعظم کھوسہ کی جانب سے عمران خان کو پھولوں کا گلدستہ بھجوایا گیا

Prime Minister Khosa

Prime Minister Khosa

اسلام آباد(جیوڈیسک)وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کوپھولوں کا گلدستہ بھجوایاہے،وزیراعظم نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا بھی پیغام بھیجا ہے۔

ترجمان پرائم منسٹرہاوس کے مطابق وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نے عمران خان کیلئے اسپتال میں پھولوں کا گلدستہ بھجوایا اور نیک خواہشات کے پیغام کے ساتھ جلد صحت یابی کے لیے دعا کی،وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کی صحت پہلے سے بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔