وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، دھرنوں اور سیکیورٹی صورتحال پر غور

Nawaz Sharif, Chaudhry Nisar Ali Khan

Nawaz Sharif, Chaudhry Nisar Ali Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ملاقات جاری ہے جس میں ملکی صورتحال سمیت وزیر داخلہ کی متوقع پریس کانفرنس کے معاملے پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف ا ور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے مابین ملاقات وزیر اعظم ہاوس میں جاری ہے جس میں ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال اور دھرنوں کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی متوقع پریس کانفرنس کے معاملے پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان 3 گھنٹے ملاقات ہوئی تھی۔