وزیراعظم میاں نواز شریف کراچی پہنچ گئے

PM Nawaz Sharif

PM Nawaz Sharif

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف کراچی پہنچ گئے، کراچی میں ان کا قیام دو روز کا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کراچی پہنچنے کے فوری بعد کراچی چیمبر آف کامرس اور تاجر تنظیموں کے علاوہ ذرائع سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

جس کے دوران کراچی کی صورتحال پر ان کی تجاویز لی جائیں گی جو اگلے روز کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث لائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ کراچی کی صورتحال پر کابینہ کا خصوصی اجلاس کل گورنر ہاس کراچی میں ہوگا۔