وزیراعظم میاں نواز شریف 5 روزہ دورے پر چین روانہ

Mian Nawaz Sharif

Mian Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف چین کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ وزیر اعظم کو دورہ چین کی دعوت ان کے چینی ہم منصب لی پی کیانگ نے چند ہفتے قبل دورہ پاکستان کے دوران دی تھی۔

اسلام آباد وزیر اعظم کے ساتھ اعلی سطح وفد جس میں وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیراعلی پنجاب شہبا شریف اور دیگر حکام شامل ہیں وزیر اعظم اپنے دورہ کے دوران دو طرفہ تعلقات کے فروغ، چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر بات چیت کریں گے۔