وزیراعظم نوازشریف نے فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کرکے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور حکومتی اتحاد سے متعلق امور پر مشاورت کی ہے۔ وزیراعظم کا کہناہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہوکر آگے بڑھنا ہو گا۔

وزیراعظم ہاوس کے ذرائع کے مطابق پرائم منسٹرہاوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال، وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے دوران مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کی مشترکہ حکمت عملی اور تعاون پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ مسلم لیگ ن کے سندھ کے رہنما ممتاز بھٹو نے بھی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔