وزیر اعظم نواز شریف سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات

Nawaz Sharif,Siraj-ul-Haq

Nawaz Sharif,Siraj-ul-Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سراج الحق نے وزیراعظم کو عمران خان سے ہونے والی ملاقات کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے موقع پر جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔