وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس شروع

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا۔اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز اور وزیر داخلہ چودھری نثار شریک ہیں۔

اجلاس میں اسحاق ڈار، عبدالقادر بلوچ، خواجہ آصف اور دیگر سینئر پارٹی لیڈر بھی شریک ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو بھی مشاورت کےلیے اسلام آباد بلا لیا گیا۔ اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی کئی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔