وزیر اعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لندن (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لندن کے لوٹن ایئر پورٹ پہنچے تو ان کا قائم مقام پاکستانی ہائی کمشنر عمران مرزا نے استقبال کیا۔

وزیراعظم اپنے صاحبزادے حسن نواز کے پاس قیام کریں گے۔ لندن میٹروپولیٹن پولیس نے نواز شریف کو خصوصی سیکیورٹی بھی فراہم کر رکھی ہے۔ نواز شریف لندن میں 20 گھنٹے قیام کے بعد جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے کل دوپہر نیویارک روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم نواز شریف 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نائب امریکی صدر جوبائیڈن اور دیگر عالمی رہنماؤں کے ہمراہ اقوام متحدہ امن کانفرنس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔