لاہور جلسہ نواز حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اٹھائیس ستمبر کو لاہور میں تاریخی جلسہ نواز حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

جلسے کے انتظامات کے حوالے سے لاہور کے عہدیداروں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں جلسہ تحریک انصاف کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تمام عہدیداران باہمی اختلافات بھلا کر اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے جلسے میں ہونیوالی بد انتظامیوں کو لاہور میں نہ دہرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کے مظلوموں کی آواز بن کر ابھری ہے اور اب مظلوم عوام جاگ چکی ہے۔