وزیراعظم نواز شریف سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات

Khurshid Shah, Nawaz Sharif

Khurshid Shah, Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے اپوزیشن رہنماؤں نے ملاقات کی ہے، ملاقات کرنے والوں میں تمام پارلیمانی لیڈر جن سید خورشید شاہ کے علاوہ مولانا فضل الرحمان، فاروق ستار، محمود خان اچکزئی سمیت دیگر شامل تھے۔

ملاقات کے موقع پر تمام اپوزیشن کی جانب سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے پر ہمارا موقف واضح ہے،آج دباؤ پر استعفیٰ لے لیا تو کل کیا ہو گا،اور اس کے بعد پھر کوئی مستقل وزیراعظم نہیں بن سکتا۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کو ان کا حق سمجھ انہیں احتجاج کا موقع دیا گیا، حکومت کی جانب سے برداشت کا یہ عملی نمونہ ہے، اور میرے خیال کے مطابق احتجاج کرنے والوں کو مزید موقع ملنا چاہیئے۔