وزیراعظم نواز شریف اور پی سی بی چیرمین ذکا اشرف کی جلد ملاقات کا امکان

Nawaz Sharif, Zaka Ashraf

Nawaz Sharif, Zaka Ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی سی سی میں بھارت، آسٹریلیا اور انگلش کرکٹ بورڈز کے مجوزہ تھری بگ فارمولے پر حکومتی ہدایات لینے کیلیے ذکا اشرف اسلام آباد میں موجود ہیں۔

منگل کو انھوں نے اس حوالے سے نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس معاملے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں گی جس کے لیے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیر اعظم سے ملاقات سے مسائل کوحل کرنے میں مدد ملے گی۔

ذکا اشرف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کا وقت طلب کیا ہے اور امکان ہے کہ جلد ملاقات ہو جائیگی، اس موقع پر ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کا انتخاب جمہوری عمل کے ذریعے ہوتا ہے توقع ہے کہ جمہوری طریقہ کار کا احترام کیا جائیگا۔