کرکٹ پر کسی کی اجارہ داری قائم نہیں ہونے دیں گے: سری لنکن بورڈ

 Sri Lankan Board

Sri Lankan Board

کولمبو (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا تاج بھارت اینڈ کمپنی کو دیئے جانے پر بورڈز کا بھی سخت رد عمل آنے لگا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو اجلاس میں بِگ تھری مسودے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ سری لنکن سابق کپتان اور بورڈ حکام نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ پر کسی کی اجارہ داری قائم نہیں ہونے دیں گے۔

کرکٹ انتظامات اور مالیات پر آئی سی سی کا اختیار رہنا چاہیے۔ بِگ تھری معاملے پر بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا مخالف گروپ زیادہ مضبوط ہونے لگا۔ آٹھ فروری کو ہونے والے میچ میں بازی بدلتی دکھائی دے رہی ہے۔

کرکٹ قبضہ کے خلاف ڈٹ جانے میں جنوبی افریقہ نے پہل کی، پاکستان نے دو ٹوک فیصلہ سنا دیا ہے۔ اب سری لنکا نے بھی اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے کہ وہ بھی بِگ تھری کے خلاف ہی کھیلیں گے۔