امریکہ میں سرفنگ کے شاندار اور حیران کن مقابلے

Surfing

Surfing

ہوائی (جیوڈیسک) امریکہ میں سرفنگ کے شاندار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، سرفرز نے کرتب دیکھا کر شائقین کو حیران کر دیا۔

امریکی ریاست ہوائی میں سرفنگ کے شاندار مقابلے ہوئے۔ دنیا بھر سے بہترین سرفرز نے ان مقابلوں میں حصہ لیا۔

شائقین کی بڑی تعداد ان دلچسپ مقابلوں سے محظوظ ہوئی، مقابلوں میں فلوریڈا کے ایون نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا اور مداحوں سے خوب داد سمیٹی۔ ایونٹ کا فائنل مقابلہ 6 فروری کو ہو گا۔