آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے وارم اپ میچوں کا شیڈول جاری

ICC

ICC

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے ورلڈٹی ٹوینٹی کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا۔ پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیمیں دو دو وارم اپ میچز کھیلیں گی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی 16 مارچ سے بنگلا دیش میں ہوگا۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے تمام ٹیمیں وارم اپ میچز کھیلیں گی۔ پاکستان کا پہلا وارم اپ میچ 17مارچ کو نیوزی لینڈ سے ہوگا، 19 مارچ کو پاکستان دوسرا وارم اپ میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان ویمن ٹیم بھی دووارم اپ میچ کھیلے گی۔ 18 مارچ کو پاکستان ویمن ٹیم انگلینڈ اور 20 مارچ کو بنگلا دیش سے وارم اپ میچ کھیلے گی۔