وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی صدر اور اٹل بہاری واجپائی سے ملاقات

Nawaz Sharif, Atal Bihari Vajpayee

Nawaz Sharif, Atal Bihari Vajpayee

نئی دہلی (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی صدر پرناب مکھر جی اور بی جے پی کے سنیئر رہنما اٹل بہاری واجپائی سے بھی ملاقات کی۔

وزیر اعظم نواز شریف بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے بعد اٹل بہاری واجپائی کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔

اس کے بعد انہوں نے بھارتی صدر پرناب مکھر جی سے ملاقات کی، ملاقات کچھ دیر جاری رہی، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔