وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم کے ہمراہ محمود اچکزئی، طارق فاطمی اور دیگر حکام بھی ہیں، روانگی سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دورہ افغانستان سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

کرزئی سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون، روابط بڑھانے پربات ہوگی، افغانستان کا امن اور ترقی خطے کی خوشحالی کا ضامن ہے۔

پاکستان اور افغانستان نہ صرف ہمسایہ ممالک ہیں بلکہ دوست ممالک بھی ہیں۔ افغانستان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، چاہتے ہیں افغانستان میں مصالحتی عمل ہر صورت میں کامیاب ہو، افغانستان میں مصالحتی عمل کیلیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔