وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے، کرزئی سے ملاقات کرینگے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے پاکستان اور افغانستان ہمسایہ ممالک اور اچھے دوست ہیں۔ خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔ محمود خان اچکزئی ، مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کابل روانگی سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پاکستان اور افغانستان ہمسایہ ممالک اور اچھے دوست ہیں۔ خواہش ہے کہ خطے میں امن و استحکام ہو۔

رواں سال اقتدار سنبھالنے کے بعد نواز شریف کا یہ پہلا دورہ کابل ہے جس کی دعوت انہیں افغان صدر حامد کرزئی نے دی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف اپنے دورہ افغانستان کے دوران افغان صدر حامد کرزئی ، اف غان امن کونسل کے ارکان اور دیگر افغان رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم افغان قیادت سے دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال، بارڈر مینجمنٹ، سمگلنگ خصوصا منشیات کی روک تھام اور ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ دونوں جانب سے مفاہمتی عمل کے لئے پاکستان سے افغان طالبان کی رہائی اور 2014 میں غیر ملکی افواج کے
افغانستان سے انخلا کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

دورے میں محمود خان اچکزئی ، مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔