وزیراعظم پاکستان کا خطاب 18 کروڑ پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی تھا، چوہدری عتیق الرحمن

کھاریاں : چوہدری عتیق الرحمن نائب صدر انجمن تاجران کھاریاں، چوہدری ظفر اقبال جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ڈنگہ روڈ کھاریاں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان کاخطاب 18کروڑ پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی تھا پوری پاکستان نے ان کے خطاب کوسراہا ہے۔

میاں نوازشریف کودرپیش توانائی و تعلیم جیسے بحرانوں سے نکالنے میں اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت پنجاب اور میاں شہباز شریف کا بھرپور ساتھ دیاجائے گا۔ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی متاثرین کے لئے دن رات کاوشیں قابل تحسین ہیں’ اپنا سکھ چین چھوڑکر صوبے کے متاثرہ عوام کے دکھ درد بانٹنے کی کوششیں خدمت کی اعلی ترین مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا منشور ہی عوامی خدمت ہے اور عوام کو کسی مصیبت پریشانی میں چھوڑ کر خود اقتدار کے مزے لینا ہمارے لیڈرو ں کے شایان شان نہیں میاں برادران اپنا تن من دھن سب کچھ ملک و قوم کیلئے قربان کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی عوامی خدمات کی بدولت ضمنی انتخابات اور پھر بلدیاتی الیکشن میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کو عوام کی بھرپور ہمدردیاں حاصل رہیں گی۔