TMA لالہ موسیٰ کے ملازمین صرف مخصوص دوکانداروں کے چالان کر رہے ہیں: بلال حسین توحیدی

لالہ موسیٰ : TMA لالہ موسیٰ کے ملازمین صرف مخصوص دوکانداروں کے چالان کر رہے ہیں۔ سیاسی وابستگی اور منتھلی دینے والے دوکانداروں کے چالان نہیں کئے جا رہے۔ سخت مہنگائی کے دور میں اپنے بال بچوں کا پیٹ پالیں یا حکومتی عملہ کے پیٹ بھریں۔۔ ان خیالات کا اظہار بلال حسین توحیدی ممبر پاکستان تحریک انصاف کوٹلہ قاسم خان نے کیا۔

انہوں نے کہاکہ مہر رشید نامی بلدیہ ملازم عرصہ دراز سے دوکانداروں سے لوٹ مار میں مصروف ہے۔ قینچی چوک لالہ موسیٰ کے تمام ویلڈنگ ورکس کی دوکانوں کے باہر تجاوزات قائم ہیں مگر صرف منتھلی اور مفت کام نہ کر کے دینے والوں کے آئے روز چالان کر دئیے جاتے ہیں۔

اسی طرح سبزی منڈی اور دیگر دوکانداروں کو بھی چالان کے نام پر لوٹا جا رہا ہے۔۔ انہوں نے کہاکہ متعلقہ افسران سے بھی اس سلسلہ میں بات کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔اب ڈی سی او صاحب ہی نوٹس لیں اور بھتہ خور مہر رشیدکے خلاف کارروائی کریں۔