معلومات تک عوام کی رسائی کا آرڈینس مثالی ثابت ہو گا : نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ

لالہ موسی : معلومات تک عوام کی رسائی کا آرڈینس مثالی ثابت ہو گا۔خیبر پختونخواہ حکومت نے عام آدمی کے حقوق پورے کرنے کیلئے اور حکومتی سر گرمیوں تک عوام کی رسائی ممکن بنانے کیلئے قانون بنا کر دوسرے صوبوں کیلئے مثال قائم کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس آرڈننس سے عوام یہ جان سکیں گے کے ان کا پیسہ کہاں اور کیسے خرچ ہو رہا ہے۔تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخواہ سے تبدلی کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے صوبے کی ترقی اور خوشخالی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار یقینی کامیابی حاصل کریں گے کیونکہ کرپٹ اورمفاد پرست سیاستدانوں اور جھوٹے وعدے کرنے والوں سے عوام اب بخوبی واقف ہو چکے ہیں اور عوام اب وڈیروں اور جاگیر داروں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔