وزیراعظم کی زیرصدارات قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

Meetings

Meetings

اسلام آباد(جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارات قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سلامتی سے متعلق اہم امور پر غور کیاجارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جس میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال سمیت طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی، افغانستان میں انتخابات کے بعد کی صورتحال اور ایران کے ساتھ سرحدی تعلقات کے امور شامل ہیں۔

اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام اور ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان شرکت کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی بی ملکی سلامتی کی صورت اور انٹیلی جنس شیئر نگ کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔