وزیراعظم پروگرام کی سکیمیں ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

PM

PM

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد حکومت نے وزیراعظم پروگرام کی خصوصی سکیمیں ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔5 ارب روپے کی لاگت سے قرض حسنہ کی سکیم بھی شروع کی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق 50 ہزار نوجوانوں کو ایک لاکھ سے بیس لاکھ روپے تک چھوٹے قرضے فراہم کیے جائیں گے ۔اعلی تعلیم حاصل کرنے والے ذہین نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔

مڈل پاس 25 ہزار نوجوانوں کو 25 مختلف ہنر سکھانے کا پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔کم ترقی یافتہ علاقوں کے طالب علموں کے لئے فیس ادائیگی کی سکیم شروع کی جائے گی۔ سکیم کے تحت اندرون سندھ، جنوبی پنجاب، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان کے طلبا کی فیس حکومت ادا کرے گی۔ ہاسنگ فنانس سکیم کے تحت 50 ہزار لوگوں کو 50 لاکھ روپے تک قرضے فراہم کیئے جائیں گے۔