کراچی: ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی، آج مزید 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

Target Killing

Target Killing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ رک سکا،رات بارہ بجے کے بعد مزید پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے،بلدیہ ٹان میں فائرنگ کا زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ملیر وائرلیس گیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص دم توڑ گیا۔

مقتول کی شناخت کلام کے نام سے کی گئی،کھارادر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔لائنز ایریا میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، ادھر کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹان میں بھی ایک شخص کو قتل کر دیا گیا، کل دن بھر جاری رہنے والی ٹارگٹ کلنگ میں تیرہ افراد موت کے منہ میں اتر گئے تھے۔