وزیراعظم کو کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی، خیبرپختونخوا حکومت

Barrister Muhammad Ali Saif

Barrister Muhammad Ali Saif

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تحقیقات اور ناکامی کے ذمہ داروں کے تعین پر مبنی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور ٹکٹوں کے حوالے سے اب تک کوئی انکوائری ہوئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی ہے البتہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کی ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور پارٹی کارکردگی کا ضرور جائزہ لیا گیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے انکوائری رپورٹ سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیا میں ایسی خبریں زیر گردش ہیں کہ وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں تحریک انصاف کے بعض رہنماوں، وزرا اور منتخب ارکان کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے ان پر بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت ان تمام باتوں کی سختی کیساتھ تردید کرکے واضح کرتی ہے کہ وزیراعظم کو ایسی کوئی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔