وزیراعظم کے استعفے تک دھرنے سے نہیں جاؤں گا، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی پاگل ہی ہوگا جو لندن میں بیٹھ کر ماسٹر پلان بنائے گا، سیاست میں مفت مشورے ملتے ہیں، آج کے بعد انھیں جو بھی مشورہ دے گا اسے 100 روپے بھی دینا ہوں گے۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ میرٹ پر 200 پاکستانی ڈھونڈلیں تو پی آئی اے سمیت ہر ادارہ چلاسکتے ہیں، ابھی سے فہرستیں بنارہے ہیں کہ حکومت میں آتے ہی پروفیشنلز کو اداروں کی سربراہی دیں گے۔ ان کا کہنا تھا۔

کہ ملک میں ٹیکس کی چوری اس لیے ہوتی ہے کہ بڑے چور پکڑے نہیں جاتے، قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، زیادہ سے زیادہ 500 لوگ ہیں جن کو قانون کی گرفت میں لانا ہے، پاکستان خود ٹھیک ہوجائے گا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ انہیں پتا تھا کہ ان کے اٹھنے کے بعد نواز شریف یوٹرن لے لیں گے اور دھاندلی کی تحقیقات کا نتیجہ نہیں نکلے گا، لیکن وہ نواز شریف کے استعفے تک دھرنے سے نہیں جائیں گے۔