وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

Salman bin Abdul Aziz Nawaz Sharif

Salman bin Abdul Aziz Nawaz Sharif

جدہ (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جدہ میں سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے سعودی عرب کے شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی۔ شہزادہ مقرن نے نواز شریف کو دورہ سعودی عرب پر خوش آمدید کہا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا۔

[gview file=” کہ پاکستان اور سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ ان ملاقاتوں سے پہلے وزیراعظم نوازشریف نے عمرہ ادا کیا اور پاکستان کی ترقی،استحکام ا ور خوشحالی کے لیے دعا کی۔