وزیراعظم سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کی ملاقات

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے طالبان سے مذاکرات کرنے والی چار رکنی کمیٹی نے ملاقات کی ہے۔ کمیٹی مذاکراتی عمل اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف سے طالبان سے مذاکرات کرنے والی چار رکنی کمیٹی کی پہلی ملاقات ہوئی ہے۔ طالبان سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کا یہ پہلا اجلاس ہے۔

نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کے لائحہ عمل اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں مذاکراتی ٹیم کے چاروں ارکان عرفان صدیقی، رستم شاہ، میجر ریٹائرڈ عامر، اور رحیم اللہ یوسفزئی شامل ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار بھی شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کے لئے باضابطہ طور پر حکمت تیار کیا جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف مذاکراتی ٹیم کے ارکان کی رہنمائی کریں گے۔

اجلاس میں حکومت کے اعلان پر طالبان کے ردعمل کے بعد مذاکرات کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔