وزیراعظم کا دہشتگرد کارروائیاں روکنے کیلئےافغان سموں پر پابندی لگانے کا حکم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں دہشت گردوں کی کارروائیاں روکنے کے لئے 2 روز میں افغان سموں پر پابندی لگانے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) حکام کو حکم دیا ہے کہ آئندہ 2 روز میں افغان سمز پر رومنگ کی سہولت بند کی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان سموں کی رومنگ بند ہونے سے دہشت گردوں کے مواصلاتی روابط ختم ہوں گے، دہشت گرد اغوا برائے تاوان اور جرائم کی دیگر وارداتیں نہیں کر سکیں گے۔