پنجاب حکومت کے مستعفی ہونے پر ہی سانحہ لاہور کی شفاف تحقیقات ہو سکیں گی، پرویز الٰہی

Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے خون کی ہولی کھیلی۔ مرکز اور پنجاب دونوں حکومتیں مستعفی ہوں پھر انکوائری ہوگی۔ بے گناہوں کا خون رنگ لائے گا، عوامی تحریک کے کارکنوں کو سبق سکھانے کا پیغام حکومت نے دیا۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب میں چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل سے جنم لینے والے تحریک اب نہیں رکے گی۔ حکمرانوں نے ناحق خون بہایا انہیں حساب دینا ہوگا۔صرف وزیر قانون کو ہٹانے کا ڈرامہ قبول نہیں۔

وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب مستعفی ہو کر کارروائی کا سامنا کریں ۔ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب پولیس ایک ڈیل کے تحت لائے گئے جب تک انہوں نے قتل عام کر کے پرفارمنس نہیں دکھائی ، انہیں چارج نہیں دیا گیا ، ابھی بھی بہت سے لوگ لاپتہ ہیں۔

مسلم لیگ قائد اعظم کی قیادت کا کہنا تھا احکامات ماننے والے بھی قصور وار ہیں اور اصل ملزم حکم دینے والے ہیں۔ پرویز الہٰی نے متنبہ کیا کہ اگر تیئس جون کو ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد پر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کو روکا گیا۔

گرفتاریاں ہوئیں یا ٹرانسپورٹ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو ذمہ دار وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے۔ پولیس کو ابھی سے خبر دار کرتے ہیں کہ وہ مزید غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار f