وزیر اعظم کا امریکی دفاع سے ملاقات میں ڈرون حملوں پر اظہار تشویش

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل سے ملاقات میں ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے نقصان دہ ہیں اور ان سے دہشت گردی کے خاتمے کی حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

وزیراعظم ہاس میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ دفاعی شعبے میں وسیع البنیاد اور طویل المدتی تعلقات چاہتے ہیں۔ توانائی، دفاع، سیکورٹی، ایٹمی عدم پھیلاو اور خطرناک ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق گروپس کے اجلاس جلد ہوں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ پرامن، مستحکم اور متحد افغانستان چاہتے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا کہ افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں، پاکستان کا خطے میں سلامتی اور افغانستان میں امن کے قیام کے لیے کردار قابل تعریف ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔