وزیراعظم آج اپنی معاشی ٹیم کے ساتھ کراچی کا دورہ کریں گے

Imran Khan

Imran Khan

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے۔

وفاقی وزراء علی زیدی، حماد اظہر، فیصل واوڈا سمیت مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم ایف پی سی سی آئی، کے سی سی آئی، آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کے وفود سمیت دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ وزیراعظم کی پارٹی رہنماؤں اور صوبائی اسمبلی کے اراکین سے بھی ملاقات طے ہے۔

وزیراعظم کراچی سمیت سندھ کے ترقیاتی پیکج کا بھی جائزہ لیں گے اور آج رات کو ہی کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔