عمران خان کے دورہ امریکا کی کوئی اطلاع نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

Morgan Ortagus

Morgan Ortagus

واشنگٹن (جیوڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے نیوز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے امریکا کے دورے سے متعلق کہا ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں، ہم اس بارے میں وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرکے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق سنا ضرور ہے تاہم وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی دورے سے متعلق سرکاری طور پر بتایا گیا ہے، لہذا عمران خان کے امریکا کے دورے کی تصدیق نہیں کرسکتے۔