وزیر اعظم آج کراچی میں امن و امان کے اجلاس کی صدارت کرینگے

Prime Minister

Prime Minister

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ امن و امان کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں امن و امان کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اس اجلاس میں گورنر عشرت العباد، وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ اور امن و امان قائم رکھنے کے ذمے دار اداروں کے سربراہ شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری سندھ اور ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ کراچی میں جاری۔

ٹارگٹڈ آپریشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ کراچی میں سیاسی اور تاجر رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جبکہ انہیں سندھ کے بڑے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔