وزیراعظم کا ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مبینہ کرپشن کیخلاف کارروائی کا حکم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان میں سوا ارب روپے کے مبینہ گھپلے کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ایف آئی اے کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ایک ارب ستائیس کروڑ روپے کے گھپلے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عابد جاوید اکبر کا کنٹریکٹ منسوخ کیا جائے اور بدعنوانی میں ملوث افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم نے گھپلے کے کیس میں عبدالکبیر قاضی اور عبدالکریم داد پوتا کے خلاف انضباطی کارروائی کا بھی حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے ٹی ڈی اے پی کے بدعنوان افسروں اور نجی کمپنیوں کے کیخلاف فوجداری مقدمات قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔