وزیراعظم نے ن لیگ کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، سیاسی صورتحال پر مشاورت، یوم آزادی کی تقریبات پر بات چیت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بلائے گئےاجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ، انقلاب کی دھمکیوں اور سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں جشن آزادی کی تقریبات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔