وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر پر (ن) لیگ کا رد عمل سامنے آ گیا

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر پر اپنا رد عمل دیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے مینار پاکستان پر بھی اچھی تقریر کی تھی مگر یوٹرن بھی لیے، امید کرتے ہیں کہ عمران خان اقوام متحدہ کی تقریر پر قائم رہیں گے، اگر یوٹرن لیے گئے تو قوم آپ کو یوٹرن لینے نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تقریر کو اپنی ناکامیوں کے پیچھے چھپنے کے لیے ڈھال نہیں بنا سکتی، اب وزیر اعظم کی تقریر کا کاونٹ ڈاون شروع ہو گیا ہے، اگر حکومت ٹھوس قدم اٹھائے گی تو اپوزیشن حمایت کرے گی، اگر حکومت کشمیر کے مسئلے پر قومی اتفاق رائے سے قدم اٹھاتی ہے تو اپوزیشن دو قدم آگے ہو گی۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ حکومت کے انتقامی کھیل آج بھی جاری ہیں، آنے والی نسلوں کو کیسا نظام عدل دے کر جائیں گے۔