وزیر اعظم کی اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے قانون سازی کی ہدایت، کمیٹی تشکیل

PM Nawaz Sharif

PM Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے اٹھارہویں ترمیم کے بعد پیدا ہونے والی قانونی خلا پر کرنے کے لئے ضروری قانون سازی کی ہدایت کرتے ہوئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کا سیکرٹری قانون بیرسٹر ظفراللہ سے ملاقات میں کہنا تھا، ملک میں آزاد اور موثر عدلیہ کے نظام پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔شفافیت،احتساب اور قانون کی حکمرانی ان کے مقاصد میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا اٹھارہ ویں ترمیم کی منظوری کے بعد کئی قانونی خلا پیدا ہوئے،ترمیم کے بعد اِس کی ضروریات اور مقاصد کو پورا کرنا ضروری ہے۔

اس موقع پر انہوں نیوفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو اس مقصد کے لئے سفارشات تیار کرے گی۔ کمیٹی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی خواجہ ظہیر، سیکرٹری قانون بیرسٹر ظفراللہ شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے کشمیر ہائی وے کا اچانک دورہ بھی کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا چند کنٹریکٹرز اور افسروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ کشمیر ہائی وے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے۔