وزیرِاعظم نواز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات

Nawaz Sharif - Asif Ali Zardari

Nawaz Sharif – Asif Ali Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس کے دوران ملکی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف، صدر زرداری کی دعوت پر ایوان صدر گئے۔

دونوں رہنماوں کی ملاقات میں خطرناک قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف، صدر زرداری کی جانب سے سفارتکاروں کو دیئے گئے الوداعی عشایئے میں بھی شرکت کریں گے۔