وزیرِاعظم کی صدارت میں قومی سلامتی پر اعلی سطح کا اجلاس

PM Nawaz Sharif

PM Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی پر اعلی سطح کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں انسداد دہشت گردی پالیسی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، اور معاون خصوصی طارق فاطمی شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اجلاس کو ملکی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دے رہے ہیں جب کہ انسداد دہشت گردی پالیسی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔