اعظم اسپورٹس گرین کھوکھراپار چمپین ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گئی

کراچی : کھوکھراپار چمپین ٹرافی کا سیمی فائنل جو کہ اعظم اسپورٹس گرین اورایگل آئی کے مابین اعظم اسپورٹس کرکٹ پہ کھیلا گیا اعظم اسپورٹس گرین نے ٹاس جیت کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مقررہ 20 اوورز میں 205 اسکور بنایا اعظم اسپورٹس گرین کے کپتان کاشف علی کی شاندار بیٹنگ کے آگے ایگل آئی کے بالرز بے بس نظر آئے اور کاشف علی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 64گیندوں میں 130رنز بنائے ایگل آئی کی طرف سے فیصل اور نعمان نے بالترتیب 4،4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مطلوبہ حدف کے تعاقب میں ایگل آئی کی پوری ٹیم 165رنز پہ ڈھیر ہوگئی اور اس طرح اعظم اسپورٹس گرین نے یہ میچ باآسانی 40 نز سے جیت لیااعظم اسپورٹس گرین کے کپتان کاشف علی شاندار سنچری اسکور کرنے پہ میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔