لیاقت نیشنل ہسپتال طبی تعلیم کے فروغ ،جدید تحقیق کے ساتھ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ ڈاکٹر سلمان فریدی

کراچی : لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی کے تحت ناظم آباد میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ سروسز سینٹر نے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کردیا ۔سروسز سینٹر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہا ہے کہ لیاقت نیشنل ہسپتال طبی تعلیم کے فروغ ،طب میں جدید تحقیق کے ساتھ عوام کو سستی ،معیاری اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے شہر کے تمام علاقوں میں سروسز سینٹر کے قیام کا مقصد عوام کو اُنکے گھر کے قریب فوری اور بروقت جدید طبی سہولیات فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ انشا اللہ تمام سروسز سینٹر کو ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کے ساتھ جدید طبی سہولیات کی فراہمی سے آراستہ کیا جائے گا اس موقع پر شہر کی ممتاز شخصیات کے علاوہ طبی ماہرین اور علاقہ عمائدین بھی موجود تھے ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہاکہ لیاقت نیشنل ہسپتال آج شعبہ طب نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ممتاز حیثیت اختیار کرچکا ہے انہوں نے کہاکہ لیاقت نیشنل ہسپتال کے تحت ناظم آباد سروسز سنیٹر کے قیام کے بعد کلفٹن اور ڈیفنس میں بھی سینٹر قائم کیا جائے گا۔

ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہاکہ ناظم آباد سروسز سینٹر میں کسلٹنٹ کلینک ،لیبارٹری،فزیوتھراپی اور فارمیسی کی سہولت 24گھنٹے دستیاب ہوںگی اس موقع پر لیات نیشنل ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ناظم آباد سروسز سینٹر میں تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی پر 6مارچ تک 50فیصد اور 6اپریل 2013ء تک 25فیصد رعائت کا اعلان کیا بعد ازاں لیاقت نیشنل ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے ربن کاٹ کر ناظم آباد سروسز سینٹر کا افتتاح کیا اور سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔

Doctor Sulman Farade

Doctor Sulman Farade