سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

Karachi Cng

Karachi Cng

کراچی(جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کی بندش کے بعد جمعرات کی صبح آٹھ بجے کھول دیئے گئے۔ سی این جی فراہمی بحال ہونے سے پہلے ہی فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمت ادا کرنے کے باوجود بھی مطلوبہ پریشر ان کو حاصل نہیں ہوپاتا حکومت سی این جی کی فراہمی کو بلا تعطل یقینی بنائے۔