جیل توڑنے کیلئے 13 گاڑیاں ، 1 کروڑ روپے استعمال کیے، تحریک طالبان

Adnan Rasheed Taliban

Adnan Rasheed Taliban

کراچی (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عدنان رشید نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان جیل توڑنے کے لیے 13 گاڑیاں اور ایک کروڑ روپے کے فنڈز استعمال کیے گئے۔

نامعلوم مقام سے فون پر بات کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عدنان رشید نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان جیل توڑ کر اپنے ساتھیوں کو رہا کرانے کے اس آپریشن کا نام مرگ نجات تھا۔ انہوں نے بتا یا کہ جیل توڑنے کے منصوبے کی تیاری میں کئی ہفتے لگے۔