قیدیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے، چیف جسٹس

Tassdque Hussain Jilani

Tassdque Hussain Jilani

لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ قیدی بھی انسان ہوتے ہیں، ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کوٹ لکھپت جیل میں خواتین قیدیوں کے کھانے سے چھپکلی کی برآمدگی کی کیس کی سماعت ہوئی۔

آئی جی جیل خانہ جات عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت آٹھ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی جیل خانہ جات کو انکوائری رپورٹ مکمل کر کے عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔