حج سکینڈل میں استشنی حاصل ہے، پاکستان کے تمام کیسز کی تفتیش مجھ سے ہی کر لیں، گیلانی

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے حج سکینڈل میں میرے استشنی کو تسلیم کیا ہے لیکن اس کے باوجود بچے کھیل رہے ہیں اور اسی لیے پاکستان کے جتنے بھی کیسز ہیں، سب کی تفتیش مجھ سے کر بھی لیں تو اسکی پرواہ نہیں۔

ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ استشنی کے باعث حج اور او جی ڈسی ایل کیس میں صرف میرا وکیل پیش ہوا اور اسی موقف پر تاحال قائم ہوں۔

باقی بچے کھیل رہے ہیں انکو کھیلنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحفظات ہیں تاہم سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان سرد جنگ سیاست کا حصہ ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ طالبان سے مزاکرات کا حق صرف حکومت کو دیا ہے اور اب وفاقی حکومت جو بھی فیصلہ دے گی اس کی حمایت کریں گے۔

لیکن اگر مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا تو پھر بھر پور اپوزیشن کریں گے۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے عمران خان کے دھرنوں کو تحریک انصاف کا سیاسی حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان صرف اپوزیشن کر رہے ہیں یہی تاثر چاہتے ہیں۔